نئی دہلی،13اکتوبر(ایجنسی) سپریم کورٹ نے گجرات کے سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کی اس درخواست کو منگل کو مسترد کر دیا، جس میں انہوں نے اپنے خلاف دائر دو FIRs کی جانچ خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے کرانے کی درخواست کی تھی.
font-size: 18px; text-align: start;">معلومات کے مطابق، سپریم کورٹ نے گجرات کیڈر کے برخاست آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کی ان کے خلاف دائر دو FIRs کی جانچ عدالتی نگرانی میں ایس آئی ٹی سے کرانے کی درخواست ٹھکرا دی. ان FIRs میں بھٹ پر 2002 کے گجرات فسادات کے معاملے میں حلف نامہ داخل کرنے کے لئے اپنے ماتحتوں پر مبینہ طور پر دباؤ ڈالنے اور ایک افسر کا ای میل ہیک کرنے کے الزام لگائے گئے ہیں.